پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

66af17047422dbb8a08a7ae506f20fdb

پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں فلائٹ لیفٹیننٹ عمرشہزاد ہلاک ہوگئے-

پاکستانی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں طیارے کی تباہی اور ہواباز کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے –

پاکستانی فضائیہ کے ذرائع نے بتایا کہ پی جی ایف سیون طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے جمرود کے علاقے سپرے غندی میں گرکر تباہ ہوا –

پاکستانی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ حاد ثے کے نتیجے میں طیارے کے پائلٹ فلائٹ  لیفٹیننٹ عمر شہزاد شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ کر دم توڑ گئے –

حاد ثے سے شہری آبادی کو کوئی نقصان نہیں ہوا – حادثے کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے-



دیدگاهها بسته شده است.