بغیر پائلٹ طیارہ تربیتی مشن پر تھا ، حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو اور فضائیہ حکام موقع پر پہنچ گئ
جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جو مداد والا کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ، بغیر پائلٹ طیارہ تربیتی مشن پر تھا ، حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو اور فضائیہ حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ حکام نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور طیارے کے ملبے کو تحویل میں لے لیا ۔ اس موقع پر دیہاتیو ں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔