چارسدہ : پولیس وین پر بم حملہ ،9 افراد زخمی

l_183954_011130_updates

چارسدہ : پولیس وین پر بم حملہ ،9 افراد زخمی

جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں پولیس وین پرریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے ایک مسافر وین کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ میاں کلئی کے قریب پولیس وین پرریمورٹ بم حملہ ہوا۔

زخمیوں میں عام شہری بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو ابتدائی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شب قدر منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 5 کو وہیں پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 4 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں امیر نواز، شاہ ولی، شیراز اور عمران شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ سے ایک مسافر وین کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔



دیدگاهها بسته شده است.