جامعه(کوئٹہ) کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 60لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں،ہمیں تعلیمی اداروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی ۔
تعلیمی مسائل پر سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی مسائل دیکھتے ہوئے سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ، وزیر تعلیم کو تعلیمی بہتری کیلئے اپنے اختیارات بھی دے چکا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہربچے کو تعلیم فراہم کرنا ہمارا فرض ہے،صوبائی حکومت نے اسے اولین ترجیح بنارکھا ہے، محکمہ تعلیم کے لیے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا گیا ہے، ہمیں ہراسکول میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔