جامعه(کوئٹہ) کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔
کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے کے دوران 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شفیع، علی، نبی رحمان، مزمل اور عطا محمد عرف جلو شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب ملیر الفلاح میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے 3 ملزموں کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسامہ، حامد اور افضل اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں۔