جامعه(کوئٹہ) کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔ حادثے میں 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور10افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق اڈا شیخ واہن کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 12مسافر زخمی ہوئے، زخمیوں کو کو ٹی ایچ کیو اسپتال خیر پور ٹامیوالی منتقل کیا گیا، جہاں بچے سمیت 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگئےجبکہ باقی10 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
مسافر بس ہارون آباد سے بہاولپور آرہی تھی ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا –