کراچی: ٹاور، ملیر اور تین تلوار پر دھرنے ختم، شاہراؤں پر ٹریفک بحال

کراچی…سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے خلاف کراچی میں ملیر، تین تلوار اور ٹاور جبکہ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ اور اسلام آباد میں فیض آباد پل پر احتجاجی دھرنے ختم ہوگئے ہیں۔ دھرنے ختم ہونے کے بعد شارع فیصل، نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ کراچی میں سانحہ کو ئٹہ کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لیے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے دئیے جانے والے احتجاجی دھر نے ختم ہو نا شروع ہو گئے ہیں، ابتدائی مرحلے میں کلفٹن میں تین تلوار، ملیر 15، اسٹار گیٹ، ٹاور پر ہو نے والے احتجاجی دھر نے ختم کر دیئے گئے اور شاہراہ فیصل اور نیشنل ہائی پر ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا ہے، جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی احتجاجی دھرنوں میں شریک افراد نے گھروں کی جانب جانا شروع کردیا ہے لیکن سٹرکوں پر رکاوٹیں تاحال نہیں ہٹائی جاسکی ہیں۔ کوئٹہ میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کوئٹہ سانحہ کے خلاف دھرنے ختم کیے جانے کے اعلان کے بعد لاہور کی تمام بڑی شاہراؤں پر جن میں ٹھوکر نیاز بیگ، امامیہ کالونی، ائیرپورٹ روڈ، فیروزپور روڈ پر دیے جانے والے تمام دھرنے اختتام پزیر ہو گئے اور مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے جس کے بعد ان شاہراوٴں پر لاہور آنے والے تمام داخلی اور خارجی ٹریفک بحال ہو گئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سانحہ ہزارہ ٹاوٴن کے خلاف فیض آباد پل پر دیے جانے والا احتجاجی دھرنا ختم ہوگیا ،دھرنے کے شرکا نے سانحے میں جاں بحق افراد کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔



دیدگاهها بسته شده است.