کراچی میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی

l_174877_030348_updates

کراچی میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی

جامعه(کوئٹہ) – کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی میں پولیس نے بینک ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی میں واقع نجی بینک میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم لوٹی ، ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ قریب موجود پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہو ا۔

پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرکے بینک سے لوٹی گئی 3 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا ۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق بینک ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے میں سیکورٹی گارڈرضوان نے اہم کردار ادا کیا جس نے فرار ہوتے ملزمان پر فائرنگ کی جس سے ملزمان گھبرا گئے اور جوابی فائرنگ کی ۔

سیکورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان سے مقابلہ کیا۔ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔



دیدگاهها بسته شده است.