سندھ ،پنجاب میں ٹریفک حادثات ،4افراد جاں بحق

l_174864_113712_updates

سندھ ،پنجاب میں ٹریفک حادثات ،4افراد جاں بحق

جامعه(کوئٹہ) – سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق میاں چنوں بائی پاس پرلاہور سے مظفر گڑھ جانے والی کیری میں سوار خاندان کو پیچھے سے آنے والے تیزرفتار ٹرالر نے ٹکرماری، ٹرالر کے ساتھ دیگر 2ٹرالر بھی ٹکراگئے ،جس کے نتیجے میں 2ٹرالر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئےجبکہ 3 خواتین سمیت 6 زخمی ہو گئے۔

ادھر بدین میں نندو بائی پاس پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی ہوگئے ۔

جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب قومی شاہراہ پر وین اور مسافر کوچ میں تصادم میںایک شخص جاں بحق ، 15 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

ادھر بہاولپور اوچ شریف کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے نہر میں جاگری ، حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوئے –



دیدگاهها بسته شده است.