لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم دلکش ہو گیا، تاہم آئندہ چند روز تک گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔ –
لاہور: جامعه(کوئٹہ) -کے مطابق لاہور اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں آسمان پر سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، ٹھنڈی ہوائیں اور مست فضائیں زندہ دلان لاہور کو مسرور کر رہی ہیں۔ آج دوپہر کے وقت کہیں رم جھم تو کہیں ہلکی پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔ آسمان سے گرتی پانی کی بوندوں نے باغوں کے شہر لاہور کا موسم سہانا کر دیا۔ بارش کے باعث حبس میں قدرے کمی آ گئی اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شہر کے کچھ حصے بھیگے بھیگے ہیں جبکہ کچھ کو بارش کی خبر تک نہیں ملی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ زیادہ بارش کا امکان نہیں ہے اور آئندہ چند روز تک گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔ –