کوئٹہ: وحدت کالونی کے تیسرے اسٹاپ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹ پولیس موبائل تھی جو معمول کی گشت پر تھی جس کے گزرنے کے فوری بعد دھماکہ ہوا دھماکہ کے نتیجے میں دو راگیر زخمی ہوگئے اورعمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
وحدت کالونی ہزارہ ڈاون اور بولاک ہسپتال کے درمیان واقع ہے۔