پی آئی اے،25دسمبرسے کوئٹہ،قندھارپروازشروع کرے گی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر کوئٹہ سے قندھارکیلیے پرواز شروع کریگی۔
ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن جنید یونس نے ایکسپریس کو بتایاکہ 25 دسمبر کو کوئٹہ سے قندھارکیلیے افتتاحی پرواز روانہ کی جائیگی، بعدازاں یہ پروازکراچی سے بھی شروع کی جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ کوئٹہ سے ہفتے میں 2 پروازیں کوئٹہ سے قندھار اور قندھار سے کوئٹہ چلائی جائیںگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن نے نیا روٹ میپ بھی تیارکر لیا ہے۔ نئے سال سے کراچی سے شگاگو اور بارسلونا کے روٹس پر بھی پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازیں چلائی جائیںگی جبکہ دیگر بین الاقوامی روٹس پربھی پروازوں میں اضافہ کیاجارہا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.