یکم اکتوبر سے پٹرول تین روپے تیس پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے اسی پیسے ، لائٹ ڈیزل دو روپے دس پیسے کم کیا جا سکتا ہے
اسلام آباد (جامعه کوئٹہ ) عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ تجویز کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 80 پیسے ، لائٹ ڈیزل 2 روپے 10 پیسے ، مٹی کا تیل 2 روپے 50 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان ہے ۔