جامعه(کوئٹہ) کی رپورٹ کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں گڈاپ، بن قاسم، سائٹ اور کلفٹن کے علاقوں میں کی گئیں، گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق کالعدم تنظیموں جبکہ 3ڈاکو ہیں۔
ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ کورنگی اور ملیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 3ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔