جامعه(کوئٹہ) کی رپورٹ کے مطابق نیک نیتی اور امن و دوستی کا پیغام لے کرروانہ ہونے والا ایران کا بحری بیڑا جس میں چار جنگی بوٹس بھی ہیں، کراچی بندرگاہ پرلنگرانداز ہو گیا ہے- پاکستانی بحریہ کے اعلی کمانڈروں نے بندرگاہ پر پہنچ کر ایران کے بحری بیڑے کا پرتپاک استقبال کیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری بیڑے میں لاوان ہیوی لینڈنگ شپ، بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر، کنارک نامی جنگی بوٹ اور خنجر و فلاخن نامی میزائل لانچربوٹس شامل ہیں-
پاکستانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر سہیل مسعود نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی بحریہ، ایرانی بحری بیڑے کے کراچی پہنچنے کا شدت سے انتظار کررہی ہے- گذشتہ اپریل میں بھی ایران کے یوم مسلح افوج کی مناسبت سے پاکستان کا ایک بحری بیڑا چار دنوں تک بندرعباس پر لنگرانداز تھا اور اس نے ایرانی بحری بیڑوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں انجام دی تھیں-