کوئٹہ کچیری کے قریب فائرنگ سے محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے ڈائریکٹر خادم حسین نوری سمیت 4افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اعلیٰ صبح کوئٹہ کچیر ی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے ڈائریکٹر خادم حسین نوری کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے دفتر جارہے تھی فائرنگ سے خادم حسین نوری موقع پر جاں بحق ہوگئے فائرنگ کی زد میں تین پولیس اہلکار بھی آئے جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ان اہلکاروں میں انسپیکٹر،سب انسپیکٹر شامل ہیں،واضع رہے کہ موقع وادارت کے چند قدم کے فاصلے پر ہی ایف سی اور پولیس 24گھنٹے موجود رہتی ہے ۔واقع سے چند قدم پر کوئٹہ پریس کلب اور محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کا دفتر بھی واقع ہے