جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی، فہرست میں 6 دہشت گردوں کے نام شامل ہیں ،جن کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کا نام خفیہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے دہشتگرد یاسین چھوٹو کے سرکی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقررکی ہے جو کہ دہشتگرد تخریب کاری اور دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔
فہرست کے مطابق دہشت گرد نوید کمال کے سر کی قیمت 75لاکھ جبکہ دہشت گرد راشد اور ہدایت اللہ کے سر کی قیمت 10،10لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔
وزارت داخلہ نے دہشت گرد محمد امین کے زندہ یا مردہ پکڑے جانے پر 20 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیا ہے ،تمام ہی مطلوب ملزمان تخریب کاری اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں ۔